وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی عدالت کی جانب سے حریت پسند رہنما یٰسین ملک کو دہشت گردی کے من گھڑت مقدمے میں سزا سنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دریں اثنا سینیٹ میں قرار داد منظور کرتے ہوئےبین الاقوامی کمیٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت زور دیا جائے کہ یٰسین ملک سمیت مقبوضہ کشمیر کے تمام رہنماؤں پر سے من گھڑت الزامات ختم کرتے ہوئے ان کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنائے۔
دوسری جانب ایک پریس کانفرنس میں یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے مطالبہ کیا کہ یاسین ملک کی حفاظت کے لیے لانگ مارچ کی تاریخ میں توسیع کریں اور ملک میں بھر میں کیے جانے والے مظاہروں روکیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان یٰسین ملک کے خلاف بھارت کے ناکام حربوں کو مسترد کرتا ہے، یٰسین ملک بے مثال بہادری اور آزادی کی علامت ہیں۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور کونسل برائے انسانی حقوق بھارت کے ماورائے عدالت اقدامات پر نوٹس لے۔