پنجاب میں پتنگ بازی ، پتنگ سازی اور ان کی ٹرانسپورٹیشن کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پتنگ، دھاتی ڈور، تار، تندی، مانجھا لگی ڈور کی تیاری، استعمال اور ٹرانسپورٹیشن کو جرم قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے پتنگ بازی پر پابندی ایکٹ 2007 میں اہم ترامیم منظور کرلیں، پتنگ باز کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی جب کہ پتنگ اڑانے والے کو جرمانہ نہ دینے پر مزید ایک سال قید ہوگی۔