پنجاب کے دریاؤں میں تغیانی آ سکتی ہے، فلڈ فورکاسٹنگ

eAwazآس پاس

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ 18 ستمبر سے پنجاب کے دریاؤں ستلج، راوی، چناب اورانکے ملحقہ نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔

فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن نے 14 سے 20 ستمبر تک موسم کا آؤٹ لک جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہوا کا دباؤ بہت کم ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ مشرقی دریاؤں کے بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہوا کے اس کم دباؤ کے زیر اثر 18 ستمبر سے دریائے ستلج، راوی، چناب اور ان سے ملحقہ نالوں میں پانی کابہاؤ بڑھ سکتا ہے۔