پیٹرول سستا کرنے پر IMF کو اعتراض نہیں، مفتاح اسماعیل

eAwazآس پاس

 وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے پر آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی ہوں گی، وزیراعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرول سستا کرنے کی سمری موصول ہوگئی ہے، پیٹرول سستا کرنے کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پوری قوم کو مبارک ہو، قوم مشکل فیصلوں میں شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اور پاکستانی قوم کرائسز کو سمجھتی ہے، مشکل وقت کے بعد اب قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے۔