PPP Asifa Bhutto injured during long march rally in Khanewal

پیپلز پارٹی : آصفہ بھٹو خانیوال لانگ مارچ جلسہ کے دوران زخمی

eAwazآس پاس

خانیوال میں بلاول بھٹو کی قیادت میں جاری لانگ مارچ میں آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہو گئیں ہیں۔ آصفہ بھٹو بلاول کے ساتھ کنٹینر پر موجود تھیں جب ڈرون کیمرا اچانک اُن کے چہرے کے نزدیک آیا۔

آصفہ نے ہاتھ سے ڈرون کو روکنے کی کوشش کی لیکن پوری طرح محفوظ نہ رہیں۔ آصفہ کے چہرے پر زخم آئے، درد سے کراہتی ہوئی نیچے بیٹھیں۔ انہیں فوری طبی امداد دے کر کنٹینر سے گاڑی میں منتقل کر دیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ڈرون کیمرہ لگنے پر اپنی بہن آصفہ بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ شرکا سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی کی بیٹی بہت ہی بہادر ہے غلطی سے یا پتہ نہیں جان بوجھ کر ایک چینل کا ڈرون کیمرا آصفہ بھٹو کو لگا، ایمبولینس والے کہہ رہے تھے کہ آصفہ بھٹو زخمی ہیں، ٹانکے لگیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہونے والی اپنی بہن آصفہ بھٹو کی تصویر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آصفہ بھٹو کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ماتھے پر پٹی لگی دیکھی جاسکتی ہے۔