people of Gwadar

پی ٹی آئی حکومت نے گوادر کے عوام کو بری طرح مایوس کیا، وزیر اعظم

eAwazآس پاس

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے گوادر کے عوام کو بری طرح مایوس کیا اور مقامی لوگوں کے لیے بجلی/پانی کا ایک بھی منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام رہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ گوادر کے حالیہ دورے کے دوران مجھے احساس ہوا کہ کیسے پی ٹی آئی حکومت نے گوادر کے لوگوں کا نقصان کیا۔

 

انہوں نے لکھا ’ اربوں روپے اور قیمتی وقت ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ حکومت گوادر کے مقامی لوگوں کے لیے بجلی اور پانی کا ایک بھی منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام رہی جنہوں نے بندرگاہ کی تعمیر کیلئے قربانیاں دیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گورادر ائیر پورٹ اور گوادر بندرگاہ کی بھی یہی صورتحال ہے، بندرگاہ پر ڈریجنگ نہ کرنے کی وجہ سے کوئی بڑا مال بردار بحری جہاز لنگر انداز نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے گوادر یونیورسٹی، ایئر پورٹ اور پانی کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی فوری تعمیر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔