امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکا کا چیئرمین تحریک انصاف اور وائٹ ہاؤس کے باہر پاکستانیوں کے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں۔
جان کربی نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا معاملہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے معاملے پر پاکستانی حکومت ہی موقف دے سکتی ہے۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک یوکرین کی مالی، اخلاقی اور ہتھیاروں کے حوالے سے مدد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یوکرین کی مدد کی ہے تو اس پر پاکستان بات کرسکتا ہے، کئی ممالک یوکرین کی مدد کرنے پر عوامی توجہ نہیں چاہتے۔