چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے بھارتی ہم منصب اور مشیر قومی سلامتی سے ملاقات میں سرحد میں تعینات ہزاروں سپاہیوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سبرامینم جے شنکر نے صحافیوں کو چین اور بھارت کے عہدیداروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے 15 دور کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ میں صورت حال بیان کروں گا جہاں پیش رفت مطلوبہ رفتار سے سست انداز میں ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات میں تنازع والے سرحدی علاقوں سے فوجیوں کی واپسی میں تیزی لانے اور صورت حال معمول پر لانے کے لیے توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
چین کی طرف سے تعیناتی سے بڑھنے والی کشیدگی کا مداوا دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان معمول کے تعلقات سے نہیں ہوسکتا ہے۔
جے شنکر نے بتایا کہ وانگ ژی نے بھارت کے ساتھ معمول کے تعلقات کی خواہش پر بات کی لیکن انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے امن کی بحالی اور سرحد سے فورسز کی واپسی کی تجویز کے ساتھ امن درکار ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فوری طور پر جنگ بندی کی اہمیت پر اتفاق کیا اور سفارتی کے علاوہ مذاکرات پر متفق ہوگئے ہیں۔
چینی وزیرخارجہ نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات نہیں کی۔
نیوز سورس ڈان نیوز