چین کے شہر بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب سے چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خطاب کیا۔
اپنےافتتاحی خطاب میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اب فزیکل کنیکٹیویٹی سے ادارہ جاتی کنیکٹیویٹی بن چکا ہے۔
بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ کورونا دور میں بیلٹ اینڈ روڈ زندگی بچانے کا سبب بنا، بی آر آئی مل کر منصوبہ بندی، تعمیر اورفائدہ اٹھانے کا ذریعہ ہے۔
چینی صدر کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے چین اپنے دروازے وسیع تر کھول رہا ہے، چین 140 ممالک اورعلاقوں کیلئے اہم تجارتی شراکت دار بن چکا ہے۔
صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی کوپھول دیتے ہیں توخوشبو آپ کے ہاتھوں میں بھی رہتی ہے، باہمی تعاون نہ صرف ایک بلکہ دیگر ممالک کےعوام کوبھی فائدہ دے گا۔
چینی صدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بلاک کی سیاست ہمارا انتخاب نہیں، یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ہیں،عالمی ماڈرنائزیشن امن اور خوشحالی کیلئے ہونی چاہیے۔
چینی صدر نےبیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کو مزید بڑھانے اورمضبوط کرنے کے ساتھ بی آر آئی سے متعلق 8 نکاتی ایجنڈے کا بھی اعلان کیا۔
افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ کی کامیابی پرچین کو مبارکباد پیش کی۔