بیجنگ: چینی ٹینس اسٹار پینگ شوئی نے سابق چینی نائب وزیراعظم ژانگ گاولی پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینگ شوئی نےچینی سوشل میڈیا ایپ ویبو پر ایک پوسٹ میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سابق نائب وزیر اعظم ژانگ گاولی نے کافی سال پہلےانہیں اپنے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا تھا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ چین کے کسی سینیئر سیاسی رہنما پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔تاہم سابق چینی نائب وزیراعظم ژانگ گاولی نے ٹینس کھلاڑی کے الزامات پر کوئی ردعمل نہیں دیا جبکہ اس پوسٹ کو چین کے انٹرنیٹ سے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 75 سالہ ژانگ نے 2013 اور 2018 کے درمیان چین کے نائب وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں اور وہ چینی صدر شی جن پنگ کے قریبی اتحادی تھے۔