ڈالر کی قدر میں مزید کمی ، ڈالر 285 روپے 75 پیسے کا ہو گیا

eAwazآس پاس

امریکی ڈالر کی قدر میں انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی مزید کمی آئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 1 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 76 پیسے کا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 170 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 797 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 46 ہزار 627 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔