کراچی: ڈالر کی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گئی۔
پیر کے روز کاروباری ہفتے کا آغاز ہوا تو انٹربینک میں ڈالر کی قدر 7 پیسے گھٹ کر 277.52 روپے کی سطح پر آئی، تاہم اتار چڑھاؤ کے ساتھ ڈالر کی قدر بتدریج بڑھنا شروع ہوئی اور 1.31 روپے اضافے کے ساتھ 278.90 روپے کی سطح پر آ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے 59 پیسے پر پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب نئے کاروباری ہفتے کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں 100 انڈیکس 158 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 45226 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔