Category 4 hurricane hits Louisiana USA

کیٹگری 4 شدت کا طوفان ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا

eAwazآس پاس, ورلڈ

واشنگٹن ـ: لوزیانا کیٹگری 4 شدت کا انتہائی شدید طوفان آئیڈا امریکی ریاست لوزیانا  سے ٹکرا گیا۔ جس کے بعد وہاں تیز بارشوں کے ساتھ 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہزاروں افراد علاقہ چھوڑ کر جاچکے ہیں تاہم علاقے میں رہ جانے والے افراد کو طوفان کے گزر جانے تک محفوظ مقام پر رہنے اور احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس وقت امریکی ریاست میں 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔لوزیانا کے گورنر نے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔