سوشل میڈیا پر ان دنوں ہتھنی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اسے اپنے بچے کو دریا میں بہنے سے بچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ہونے والی یہ ویڈیو جنوبی بنگال کے شہر نگرکاتاکے قریب ایک دریا کی ہے جس میں ہتھنی کو اپنے بچے کو دریا میں بہنے سے بچاتے اور کنارے پر لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں ہاتھیوں کے جھنڈ کو دریا سے گزرتے دیکھاجاسکتا ہے تاہم اسی دوران ایک ہتھنی کا بچہ تیز بہاؤ کے سبب پانی میں بہنے لگتا ہے جس کے بعد ہتھنی اپنے بچے کے پیچھے جاتی ہے اور تگ و دو کے بعد بچے کو دریا میں بہنے سے بچانے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔