Ukraine nuclear plant

یوکرین کے چرنوبل ایٹمی پلانٹ سے تابکاری کا اخراج شروع ، ایٹمی پلانٹ پر روس کا قبضہ

eAwazآس پاس

یوکرین کے مشہور چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر روسی قبضے کے بعد تابکاری کا اخراج شروع ہوگیا۔

یوکرین کی نیو کلیئر ایجنسی کا کہنا ہےکہ چرنوبل سے گاما شعاعوں کا اخراج بڑھا ہے اور تابکاری قابل قبول حد سے زائد ہے جب کہ موجودہ صورتحال میں اس کی وجہ معلوم کرنا مشکل ہے۔

یوکرین کاکہناہےکہ دشمن کیف میں پارلیمان کی عمارت سے 9 کلومیٹر دور شمالی ضلع اوبولان میں ہے لہٰذا امن پسند شہری، ہوشیار رہیں اور گھروں سے باہرنہ نکلیں۔
یوکرین کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ کیف پرحملےکیلئے روس بیلاروس کی گومل ائیر فیلڈ استعمال کررہا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ اس کی فوج نے بحر اسود یوکرینی جزیرے زمینائی آئی لینڈ پر قبضہ کرلیا ہے، زمینائی میں 82 یوکرینی فوجیوں نے سرینڈر کیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق روس نے یوکرین کی118 ملٹری انفرا اسٹرکچر سائٹس تباہ کردی ہیں، چرنوبل پاور پلانٹ کی حفاظت کے لیے پیراٹروپرز تعینات کیے جائیں گے جب کہ چرنوبل پاور پلانٹ کے علاقے میں تابکاری کی سطح معمول پر ہے۔
نیوز سورس جیو نیوز