Great event to celebrate the Platinum Jubilee of the Queen of Australia

آسٹریلیا کا ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کا جشن منانے کیلئے شاندار اہتمام

eAwazآس پاس, ورلڈ

آسٹریلیا کا ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کا جشن منانے کیلئے شاندار اہتمام
سڈنی : آسٹریلیا میں ملکہ الزبتھ دوئم کی پلاٹینم جوبلی کا جشن منانے کے لیے شاندار تقریبات کا اہتمام کیا گیاہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلوی کے ہائی کمشنرکا کہنا ہے کہ آسٹریلیا، برطانیہ اور دولت مشترکہ کے ممبر ممالک کے ساتھ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شامل ہوگا۔

آسٹریلوی کے ہائی کمشنر نے اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ’ہم ملکہ برطانیہ کے طویل دورِ اقتدار کے 70 سال مکمل ہونے اور اُن کی بہترین خدمات پر قومی سطح پر کئی تقریبات کا انعقاد کرکے اُنہیں خراجِ تحسین پیش کریں گے۔ ​2022 میں، ملکہ الزبتھ دوئم 70 سال تک حکومت کرنے کے بعد پلاٹینم جوبلی منانے والی پہلی آسٹریلوی سربراہ بن جائیں گی۔آسٹریلیا اور دولت مشترکہ کے کئی ممبر ممالک میں ملکہ کی پلاٹینم جوبلی منانے کے لیے درج ذیل تاریخوں پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ 6 فروری 2022 کو ملکہ برطانیہ کے دورِ اقتدار کے 70سال مکمل ہوجائیں گے جوکہ تاج برطانیہ کی تاریخ میں اقتدار کا سب سے طویل دور ہے۔ 14 مارچ جوکہ دولت مشترکہ کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 2 جون ملکہ کی تاجپوشی کا دن ہے جوکہ 1953 میں منعقد ہوئی تھی۔ 2 سے5 جون تک ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کے جشن کا اہتمام کیا جائے گا۔ 13 جون، 26 ستمبر اور 13 اکتوبر کو ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے حوالے سے آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں چھٹی ہوگی