Prime Minister Shahbaz Sharif thanked Modi

وزیراعظم شہباز شریف کا مبارکباد پر مودی کو شکریہ، پرامن تعلقات کا پیغام دیدیا

eAwazآس پاس

وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نریندر مودی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پر امن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں جموں و کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے پر امن حل کو ناگزیر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف لڑائی میں قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں۔

وزیراعظم نے نریندرمودی کو پیغام دیا کہ آئیں اپنے عوام کی سماجی معاشی ترقی پر توجہ دیں۔