Expressing solidarity with Kashmir, India summoned South Korea's envoy

کشمیر سے اظہار یکجہتی پر بھارت نے جنوبی کوریا کے مندوب کو طلب کرلیا

eAwazآس پاس

نئی دہلی: جنوبی کوریائی کمپنی ہونڈائی موٹر کے پاکستانی پارٹنر نشاط گروپ نے کشمیر سے اظہار یکجہتی پر ٹویٹ کیا تھا جس پر بھارت نے جنوبی کوریا کے مندوب کو طلب کرلیا ہے۔رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کے پلیٹ فارم سے کشمیر سے اظہار یکجہتی کے تبصروں نے بھارتی عوام کو مشتعل کردیا ہے جبکہ بھارتی شہریوں کی جانب سے ہونڈائی موٹر کمپنی کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

جنوبی کوریا اور بھارتی وزرا خارجہ نے اس حوالے سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فون پر جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چنگ ای ینگ نے بھارتی ہم منصب سبرامنیم جیشنکر سے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں اتوار کے روز عوام اس وقت مشتعل ہوئے جب ہونڈائی موٹر کی پارٹنر کمپنی نشاط گروپ نے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹویٹر پر کشمیر سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے تبصرے کیے تھے۔