British terrorist Malik Faisal Akram

فیصل نے اپنی اور پورے خاندان کی زندگیاں تباہ کردیں: برطانوی دہشت گرد کے والد کی گفتگو

eAwazآس پاس

ٹیکساس: ٹیکساس کی یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے والے برطانوی دہشت گرد ملک فیصل اکرم کے والد ملک اکرم نے بیٹے کے اقدام پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی میڈیا سے گفتگو کے دوران ملک اکرم نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے کارروائی کے دوران کئی بار اپنے گھر فون کیا۔انہوں نے کہا کہ فیصل نے اپنی اور پورے خاندان کی زندگیاں تباہ کردیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ان کے بیٹے نے یہ اقدام کیوں کیا۔ وہ حیرت اور صدمے سے دوچار تھے کہ بیٹا اچانک امریکا اور یہودی عبادت گاہ کیسے پہنچ گیا؟ ملک اکرم نے کہا کہ ایف بی آئی کو یقین ہے کہ ملک فیصل نے امریکا ہی میں بندوق خریدی تھی۔

چندروز قبل امریکی ریاست ٹیکساس میں ملک فیصل نے سیناگاگ (یہودی عبادت گاہ) میں گھس کر ربی (یہودی عالم) سمیت 4 افراد کو یرغمال بنایا تھا۔ بعد ازاں ملزم کی شناخت 44 سالہ برطانوی شہری ملک فیصل اکرم کے نام سے ہوئی تھی۔