Iran has imposed sanctions on 51 officials, including the US Joint Chiefs of Staff

ایران نے امریکی جوائنٹ چیف آف سٹاف سمیت 51 حکام پر پابندیاں عائد کر دیں

eAwazآس پاس, ورلڈ

تہران: ایران نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے جواب میں امریکی جوائنٹ چیف آف سٹاف سمیت 51 حکام پر پابندیاں عائد کر دیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق یہ پابندیاں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر لگائی گئیں۔

امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی، سابق قومی سلامتی مشیر رابرٹ اوبرائن سمیت 51 امریکیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ پابندیوں میں شامل زیادہ تر افراد کا تعلق امریکی فوج سے ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں کے بعد ان امریکیوں کے ایران میں موجود اثاثے ضبط کر لیے جائیں گے۔