ریاض: سعودی عرب میں جعلی ڈیزائنراشیا فروخت کرنے والے سوشل میڈیا اینفلوئنسر کوگرفتارکرلیا گیا۔عرب میڈیا نے سعودی وزارت تجارت کے حوالے سے بتایا کہ سوشل میڈیا اینفلوئنسر نے ریاض کے ایک فائیواسٹارہوٹل میں 2 پرتعیش اپارٹمنٹس کرائے پرلے رکھے تھے اورجعلی اشیا کی ڈیلیوری کے لئےلگژری گاڑیوں کا استعمال کرتا تھا
جس سے اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔سعودی وزارت تجارت کے مطابق سوشل میڈیا اینفلوئنسر کے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ سے فروخت کی گئی جعلی ڈیزائنراشیا کی مالیت ایک لاکھ چھیاسی ہزارڈالرزسے زیادہ ہے۔
فروخت کی جانے والی جعلی ڈیزائنراشیا میں بیگز،پرس، دیگراستعمال کی اشیا سامل ہیں جن پرجعلی ڈیزائنرلیبل لگا کرفروخت کیا جا رہا تھا۔حکام نے سوشل میڈیا اینفلوئنسر کے اپارٹمنٹس پرچھاپے کے دوران بڑی تعداد میں جعلی ڈیزائنراشیا برآمد کیں۔
جعلی ڈیزائنر فروخت کرنے والے سوشل میڈیا اینفلوئنسر کوقانونی کارروائی کے لئے متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں جعلی ٹریڈ مارک اوراشیا کی فروخت پر ایک سال قید اور10 لاکھ سعودی ریال جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔