ریاض: سعودی عرب کی شوریٰ کونسل نے قومی پرچم اورقومی ترانے کے نطام میں تبدیلی کی ترمیم متفقہ طورپرمنظورکرلی۔عرب میڈیا کے مطابق 50 سال قبل بنائے گئے پرچم سسٹم میں تبدیلی کا مقصد سعودی عرب میں حالیہ تبدیلیوں کی عکاسی کرنا ہے۔
شوریٰ کے تمام اراکین نے پرچم سسٹم میں تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا۔سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تبدیلیاں پرچم، نعرہ اور قومی ترانے کے نظام میں ترامیم کے حق میں ہیں لیکن اس کے مندرجات سے نہیں ہیں۔
کونسل نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔شوریٰ کے فیصلوں پر موجودہ قوانین اور ڈھانچہ اثرانداز نہیں ہوتا تاہم ووٹ اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ اس کے اراکین کا تقرر فرماں روا کرتے ہیں اور اس کے فیصلے عموماً قیادت کی رضامندی سے ہوتے ہیں۔