The man who arrived in Amsterdam hiding in the wheel of the plane was arrested alive

جہاز کے پہیے میں چھپ کر ایمسٹرڈیم پہنچنے والا شخص زندہ حالت میں گرفتار

eAwazآس پاس

ہیگ: ہالینڈ کی پولیس نے ایک کارگو ہوائی جہاز کے اگلے پہیے میں چھپ کر سفرکر کے ایمسٹرڈیم پہنچنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار شخص جنوبی افریقا سے ایک مال برادر ہوائی جہاز میں چھپ کر ایمسٹرڈیم پہنچا تھا۔پولیس کے مطابق جہاز کے پہیے میں چھپ کر ایمسٹرڈیم پہنچنے والا یہ نامعلوم شخص جوہانسبرگ سے آیا تھا تاہم فی الحال گرفتار شخص کی عمر اور قومیت کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران پرواز بلندی پر سردی کی شدت اور آکسیجن کی کمی کے باوجود نامعلوم شخص کا زندہ حالت میں ایمسٹرڈیم پہنچنا غیر معمولی بات ہے تاہم گرفتار شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور نامعلوم شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔