اسرائیلی جیلوں میں قید 1400 فلسطینی بھوک ہڑتال کریں گے

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی جیلوں میں قید ایک ہزار 400 فلسطینیوں نے ابتر حراستی حالات کے خلاف جمعے سے بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔فلسطینی انتظامیہ کے مطابق 6 ستمبر کو اسرائیل کی ہائی سیکورٹی جیل سے 6 فلسطینی قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد سے اسرائیلی گارڈز کا بقیہ سیکڑوں قیدیوں پر ظلم و تشدد بڑھ گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق قیدیوں کے سیکڑوں ساتھیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور تلاشی کے دوران ذاتی اشیاء کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 6 ستمبر کو اسرائیلی جیل سے 6 فلسطینی قیدی فرار ہو گئے تھے جن میں سے 4 کو پھر سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔