واشنگٹن:امریکی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدہ تھا کہ دو ہفتے تک کابل میں داخل نہیں ہوں گے۔زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے دوران اقتدار کی منتقلی عمل میں آنی تھی، لیکن اشرف غنی کے اچانک جانے سے طالبان کے ساتھ معاہدہ ٹوٹ گیا۔اس موقع ہونے والے اجلاس میں طالبان نے کہا کہ کیا امریکی فوج کابل کی سیکورٹی یقینی بنائے گی۔ جس پر امریکا کا جواب تھا کہ ہم نے سیکورٹی کی ذمہ داری نہیں لی۔جس پر طالبان کو فوری طور پر کابل میں داخل ہونا پڑا۔