افغانستان کا امریکا سے فضائی حدود میں ڈرونز کی پیٹرولنگ روکنے کا مطالبہ

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

کابل:افغان حکومت نے امریکا سے افغان فضائی حدود میں ڈرونز کی پیٹرولنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امارت اسلامی کے حکام نے کہا ہے کہ امریکی ڈرونز افغانستان کی مقدس فضائی حدود پر حملہ کر رہے ہیں اور اس طرح کی خلاف ورزیوں کی اصلاح اور روک تھام ہونی چاہیے۔

افغان میڈیا نے امارت اسلامی افغانستان کے حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے، جس کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت ممالک اپنی ریاستوں کی علاقائی اور فضائی خودمختاری کے واحد مالک ہیں اور امارت اسلامی افغانستان کی زمین اور فضائی حدود کی سرپرست ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے تمام بین الاقوامی قوانین اور امارت اسلامی سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ تمام ممالک بالخصوص امریکا منفی نتائج کو روکنے کیلئے عالمی وعدوں اور قوانین پر عمل کرے۔