Israel astonish News Report

افغان جنگ میں اسرائیلی کردار کے بارے میں انکشافات 

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

کابل: ایک ایسے وقت میں جب امریکی فوج انخلاء کے بعد افغانستان سے شہریوں کو نکال رہی ہے تو اسی وقت ایک رپورٹ نے سب کو ششدر کر دیا ہے، اسرائیلی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افغانستان میں امریکی قیادت میں اتحادی افواج نے 20 سال کے دوران طالبان کے خلاف اپنی جنگ میں کئی اسرائیلی ساختہ ہتھیار استعمال کیے ہیں۔اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ اسرائیل نے کبھی بھی افغانستان میں افواج کو زمین پر تعینات کرنے کا اعلان نہیں کیا لیکن افغان جنگ میں براہ راست حصہ لینے والے ممالک خاص طور پر برطانیہ ، جرمنی ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے اسرائیلی ساختہ جنگی ہتھیار استعمال کیے۔ اگرچہ اسرائیلی فوج کے افغانستان میں کسی جنگی مشن میں حصہ لینے کا کوئی ثبوت نہیں ملتا مگر ذرائع سے یہ پتا چلا ہے کہ اسرائیلی فوجی دستے کچھ عرصے کے لیے انٹیلی جنس معلومات اکھٹی کرنے کے لیے افغانستان میں تعینات رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی دفاعی کمپنیاں گذشتہ برسوں کے دوران افغانستان میں اپنی مصنوعات کے استعمال کے بارے میں خاموش رہی ہیں۔