افغان شمالی اتحاد اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان پنج شیر میں جھڑپیں جاری ہیں۔
ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان پنج شیر میں داخل ہوگئے ہیں اور کچھ علاقوں پر کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ مقامی مسلح گروہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر آپریشن شروع کیا گیا۔
دوسری جانب ترجمان شمالی مزاحمتی اتحاد کا کہنا ہے کہ پنج شیر کی تمام گزر گاہوں اور داخلی راستوں پر ہمارا کنٹرول ہے۔
ترجمان شمالی اتحاد کا کہنا ہے کہ پنج شیر، ضلع شتل پر قبضے کی کوشش کرنے والوں کو پیچھےدھکیل دیا۔
ترجمان شمالی اتحاد نے کہا کہ جھڑپوں میں اب تک متعدد طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔