Afghanistan Previous Army Chief

افغان فوج کو لڑنے کا حکم ہی نہیں دیا گیا ، سابق آرمی چیف کا بہانہ 

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

اسلام آباد نیوز : افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ شیر محمد کریمی نے انکشاف کیا ہے کہ افغان فوج کو لڑنے کے احکامات ہی نہیں دیئے گئے تھے،کرپشن اور سیاسی مداخلت نے افغان فوج کو برباد کیا۔ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ شیر محمد کریمی نے بتایا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ فوج لڑنانہیں چاہتی تھی، انہیں لڑنے کا حکم ہی نہیں دیا گیا۔جنرل ریٹائر کریمی نے کہاکہ افغان سیاستدان تمام عسکری معاملات میں ملوث ہیں،فوج میں تقرریاں بھی سیاستدانوں کی مرضی سے ہوتی تھیں۔