جنوب مغربی امریکا میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹ ویو کے پیش نظر کیلی فورنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے سے منع کر دیاگیا جبکہ کیلی فورنیا نےکچھ روز پہلے ہی پیٹرول پر چلنے والی گاڑیاں بندکرنے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب امریکن پبلک پاور ایسوسی ایشن کاکہنا ہےکہ صارفین شام 4 سے رات 9 بجے تک بجلی کااستعمال کم کردیں کیونکہ بجلی کی طلب کے باعث سسٹم پردباؤ زیادہ ہے۔