کابل:افغانستان کے صوبہ لوگر کے ترجمان عاکف مہاجر نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے انخلا کے عمل کے دوران کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 350 ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا۔صوبہ لوگر کے ترجمان عاکف مہاجر نے کرزئی ائیرپورٹ پر الفتخ بریگیڈز کو حفاظتی اقدامات سونپنے کی تقریب کے دوران مقامی اورعالمی میڈیاسے غیر رسمی گفتگومیں کہا کہ امریکی افواج نے انخلا کے عمل کے دوران کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 350 ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا ۔عاکف نے انکشاف کیا کہ امریکی افواج نے جان بوجھ کر ہوائی اڈے کے سازوسامان، ان کی بچی ہوئی اشیاء، حساس اشیاء کو نقصان پہنچایا۔