کابل: کابل ایئرپورٹ پر خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے ایک بار پھر افغانستان پر فضائی حملہ کردیاامریکا کی جانب سے افغان صوبے ننگرہار میں داعش جنگجوؤں پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کا کہنا ہے میزائل حملے میں داعش خراسان سے تعلق رکھنے والا کابل ایئرپورٹ حملے کا منصوبہ ساز مارا گیا تاہم کسی شہری کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملے کا ذمہ دار داعش خراسان کو قرار دیتے ہوئے اس کی قیادت پر حملوں کا حکم دیا تھا۔ حملے سے قبل امریکا نے اپنے شہریوں کو وارننگ دی تھی کہ وہ کابل ایئر پورٹ کے گیٹس سے فوری چلے جائیں۔