واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ملازمین ویکسین لگوائیں ورنہ ہر ہفتے ایک بار منفی ٹیسٹ کی رپورٹ دکھائیں۔امریکا میں 100 یا اس سے زیادہ ملازمین رکھنے والی تمام کمپنیوں کیلئے صدر جو بائیڈن کی جانب سے نئی حکمتِ عملی تیار کی گئی ہے۔بائیڈن کی تیار کردہ نئی حکمتِ عملی کے تحت جاری کردہ حکم کے مطابق امریکا میں ملازمین کی دو تہائی تعداد کو اب ویکسین لگوانا ہی پڑے گی۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ملازمین کو ویکسین لگوانے کے لیے کمپنیوں کو ورکنگ ٹائم میں وقت دینا ہوگا۔