واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیلی آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری دیدی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے اسرائیل کو آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم جدید بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر کے فنڈز فراہم کرنے سے متعلق متنازع بل کی منظوری دیدی گئی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے 420 ارکان نے بل کے حق میں اور 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ 2 ارکان غیر حاضر رہے، بل منظوری کے بعد سینیٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے بل کی منظوری پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ بل کے حق میں ووٹ دینے والے تمام ارکان کے شکرگزار ہیں جو اسرائیل کی حمایت اور اس کی سلامتی کے خواہاں ہیں تاہم بل کی مخالفت کرنے والوں کو زبردست جواب دیا گیا ہے۔