امریکی صدر بائیڈن کا بیٹا غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

امریکی صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

ولمنگٹن کی عدالت نے ہنٹر بائیڈن کے خلاف نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے تاہم عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کےلیے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو مقدمے میں درج 3 الزامات پر 15 برس قید ہو سکتی ہے، امریکا میں پہلی بار عہدے پر موجود امریکی صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بیٹے کے خلاف عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔

واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی عمل کا احترام جاری رکھوں گا۔

جو بائیڈن کے بیٹے کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دے دیا گیا

امریکی صدر نے کہا کہ ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔