U.S. Armed Forces medals for bravery ~ Internet Photo

امریکی فوجی کا تمغے واپس کرنے کا اعلان

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

عراق جنگ لڑنے والے ایک سابق امریکی فوجی نے کہا ہے کہ عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا کوئی سراغ نہیں ملا، وہ سب جھوٹ تھا۔ امریکی فوجی نے اپنے تمام تمغے واپس لوٹانے کا اعلان بھی کیا۔اس سے پہلے 2012 میں بھی عراق جنگ کے خاتمے پر جنگ میں لڑنے والے امریکی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے سروس میڈل واپس لوٹانے کا اعلان کیا تھا۔امریکی فوجیوں کا کہنا تھا کہ تمغے، فیتے اور جھنڈے انسانوں کی بربادی کا مداوا نہیں کرسکتے۔