واشنگٹن : امریکی کمپنی نے بھارتی حکومت پر اپنی ٹیکنالوجی کو چین اور پاکستان کیخلاف بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ٹیکنالوجی کا غلط استعمال قابل قبول رویے کی حد سے باہر ہے۔
امریکی کمپنی Exodus Intelligence کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا کہنا ہے کہ بھارتی سرکاری حکام یا کنٹریکٹر نے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی گہری رسائی دینے والی فیڈ کو منتخب کرکےاسے بدنیتی پرمبنی طریقےسے استعمال کیا، جس پر بھارت کو اپریل میں کمپنی کی نیو زیرو۔ڈے ریسرچ کی خریداری سے روک دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کے قابل قدر کوڈ کے دیگر ممالک کو لیک کیے جانے سے متعلق تحقیقات بھی کررہے ہیں۔گذشتہ سال روسی سائبر سیکیورٹی فرم کے محققین نے سائبر جاسوسی مہم کے بارے میں بتایا تھا جس میں چین اور پاکستان میں سرکاری اور ٹیلی کام اداروں کے مائیکروسافٹ ونڈوز پی سی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔