اسلام آباد:فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو انتخابی مہم پر مقررہ حد سے زیادہ اخراجات پر ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق فرانسیسی دفتر استغاثہ کے مطابق 2012کی انتخابی مہم میں نکولس سرکوزی نے 40 ملین یورو خرچ کیے جو قانونی طور پر خرچ کرنے کی اجازت سے دو گُنا ہے ۔
ان اخراجات کو ایونٹ کمپنی نے غلط رسیدوں کے ذریعے چھپانے کی کوشش کی تھی۔ نکولس سرکوزی کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ یہ سزا گھر پر قید رہ کر بھی گزار سکتے ہیں تاہم اس دوران ان کی الیکٹرانک طریقے سے نگرانی کی جائیگی۔