Ethiopia 13 months of the year, people 7 years behind the rest of the world

ایتھوپیا سال کے 13 مہینے، لوگ باقی دنیا سے 7 سال پیچھے

eAwazآس پاس, اردو خبریں, ورلڈ

ایڈیس ابابا: مشرقی افریقہ میں واقعہ ملک ایتھوپیا (حبشہ) کا کیلنڈر دنیا کے دیگر مروجہ کیلنڈروں کے برعکس ہے ان کے کیلنڈر میں سال کے 12 نہیں 13 مہینے ہوتے ہیں۔ایتھوپیا کے لوگ باقی دنیا سے 7 سال پیچھے ہیں، دنیا میں بھر سنہ 2021 چل رہا ہے لیکن افریقی ملک میں ابھی بھی 2014 ہے۔ افریقی ملک کا کیلنڈر یاد کرنا انتہائی آسان ہے اس کے 12 مہینوں میں 30 دن جبکہ آخری مہینے میں پانچ دن ہوتے ہیں اگر لیپ کا سال ہو تو آخری مہینہ 6 دن کا ہوگا۔ایتھوپیا میں 12 گھنٹوں کے وقت کا نظام رائج ہے ، اس کیلنڈر کا دن 6 بجے سے شروع ہوتا ہے جبکہ آدھی رات بھی 6 بجے ہی ہوتی ہے، لہذا اگر کوئی آپ سے ایک کپ کافی کیلئے صبح 10 بجے ملنے کا کہے تو وہ بین الاقوامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے آئے گا۔ دنیا کے تمام ممالک میں یکم جنوری کو نیا سال شروع ہوتا ہے لیکن ایتھوپیا کے شہری 11 ستمبر کو نئے سال کا جشن مناتے ہیں۔