کیوٹو: ایکواڈور کی جیل میں تصادم سے 24 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے۔ایکواڈور کے جیل حکام کے مطابق قیدیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں فائرنگ کے ساتھ دستی بموں کا بھی استعمال کیا گیا، ملک کے صدر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جیل میں ہنگامے کے واقعے کے بعد کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قیدیوں میں منشیات فروشوں کے دو بڑے گروپس کے درمیان تصادم ہوا، ایکواڈور کی جیلوں میں اس سے پہلے بھی کئی بارقیدیوں کے درمیان خون ریزی ہو چکی ہے۔