سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے ظلم اور بربریت کی تمام حدیں پار کر دیں، ضلع پونچھ میں قابض بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ضلع پونچھ میں قابض سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فاشسٹ حکومت کی سربراہی میں نہتے کشمیریوں کے قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے، ضلع پونچھ میں قابض بھارتی فوج نے 4 نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہِ اکتوبر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں اب تک 20 کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی میں جنوری 1989ء سے اب تک 95 ہزار 895 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔