اسلام آباد: بھارت نے طالبان دشمنوں کی میزبانی شروع کردی ہے۔ طالبان مخالف جنگجو ملیشیا کمانڈرز، سابق کٹھ پتلی حکومت کے افسران، امریکہ کیلئے کام کرنے والے مترجمین، اراکین پارلیمان اور بد عنوان سیاست دانوں کے لئے بھارتی ورزات داخلہ نے اسپیشل ڈیجیٹل ویزا جاری کردیئے ہیں۔ تاکہ کسی بھی کمرشل فلائٹس کی مدد سے بھارت کے دوست نئی دہلی پہنچ جائیں۔ بھارتی خاتون صحافی گیتا موہن نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک طالبان کے خوف سے فرار ہونے والے 100سے زائد سابق ارکان پارلیمنٹ، سیاسی عمائدین اور سرکاری و عسکری حکام نئی دہلی پہنچ چکے ہیں، جن کو بھارتی حکام کی جانب سے کھلے بازئوں سے خوش آمدید کہا گیا ہے۔دہلی میں مقیم صحافی امریش گپتا نے تصدیق کی ہے کہ اسپن بولدک کا بھارت نواز جنگجو ملیشیا کمانڈر تادین خان ایک خصوصی فلائٹ AI243 سے دہلی ایئر پورٹ پہنچا جس کو بھارتی انٹیلی جنس نے ریسیو کیا ہے۔اس کے ساتھ اسپن بولدک میں سرگرم 30 بھارتی ایجنٹ بھی اسی طیارے میں دہلی پہنچے ۔