سلوانیہ؛یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انڈو پیسیفک علاقہ 21ویں صدی کا کشش ثقل کا مرکز (سینٹر آف گریویٹی) بننے جا رہا ہے، اسی علاقے میں مستقبل کی نئی تاریخ لکھی جائے گی، یہ بھی کہا کہ یورپین تعلقات میں بھارت چین کی جگہ نہیں لے سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلوانیہ میں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یورپین وزرائے دفاع اور وزرائے خارجہ کے اجلاسوں کے بعد سلوانیہ کے وزیر خارجہ کے ہمراہ آخری پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزراء نے چین کے ساتھ اپنے تعلقات پر بہت غور کیا ہے۔وزراء کا خیال ہے کہ ہمیں چین کے ساتھ ایک عملی، حقیقت پسندانہ اور مربوط نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ہمیں افغانستان کے بارے میں چین کے ساتھ انگیجمنٹ بڑھانی پڑے گی، کیونکہ ایک مقابل ہونے کے باوجود تجارت اور معاشی مسائل میں تعاون چین کے ساتھ ہمارے تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔