تیونس:افریقی مسلمان ملک تیونس کے صدر نے پہلی بار خاتون کو وزیر اعظم کے عہدے پرتعینات کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر قیس سعید نے نئی وزیر اعظم نجلا ء بودن کو حکومت بنانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے ۔تیونس کی نئی تعینات ہونے والی وزیر اعظم نجلاء بودن پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں اوروہ ورلڈ بینک میں کام کرچکی ہیں ۔خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں صدر قیس سعید نے سابق وزیراعظم کو برطرف کرنے کے بعد پارلیمنٹ کو معطل کر دیا تھا اور انتظامی اختیارات حاصل کر لیے تھے جس کے بعد ان پر اندرون ملک اور عالمی دباؤ بڑھ رہا تھا کہ وہ نئی حکومت تشکیل دیں جبکہ اپوزیشن نے صدر کے اقدام کو بغاوت قرار دے کر مظاہروں کا آغاز کیا تھا۔