US President Joe Biden

جوبائیڈن کا 31 اگست تک افغانستان سے مکمل انخلا کا اعلان، برطانیہ کا توسیع کامطالبہ 

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے امید ظاہر کی ہے کہ 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے، ڈیڈ لائن بڑھانے کی درخواست ملی تو دیکھیں گے کہ کیا کرسکتے ہیں۔وائٹ ہاؤس سے ٹیلی وژن پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ 14 اگست سے 28 ہزار افراد کا انخلا کروا چکے ہیں۔ کابل میں سیکورٹی ماحول تیزی سے تبدیل ہوتا ہے، حالات بگڑ سکتے
تھے چاہے ایک ماہ پہلے انخلا کرتے یا ایک ماہ بعد کرتے۔
بائیڈن نے ایک بار پھر کہا کہ انخلا کا فیصلہ درست تھا، اب بھی نہیں تو کیا 10 سال بعد افغانستان سے نکلتے۔دوسری جانب برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے افغانستان سے انخلا ءکی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزرا کا کہنا ہےکہ منگل کے روز ہونے والے جی سیون اجلاس کے موقع پر وزیراعظم بورس جانسن امریکی صدر جوبائیڈن سے افغانستان سے انخلا کی حتمی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کریں گے۔