امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ دو دہائیو ں کی جنگ کے بعد افغانستان سے نکلتے وقت افراتفری تو ہونا ہی تھی، سمجھ نہیں آتی کہ افراتفری کے بغیر انخلاء کیسے ممکن تھا؟۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ امریکیوں اور اتحادیوں کے انخلا میں طالبان کا تعاون حاصل ہے تاہم وہاں کئی سفارتخانے بند ہوگئے۔
بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی شہری بھی نکل آئے مگر جنھوں نے ہماری مدد کی انہیں وہاں سے نکالنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔