روس نے ماحولیاتی آلودگی کو عالمی خطرہ قرار دینے کی قرارداد ویٹو کردی
نیو یارک : روس نے ماحولیاتی آلودگی اور عالمی سلامتی چیلنجز کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے والی قرارداد کو ویٹوکر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد نائجیریااور آئرلینڈ کی حمایت میں پیش کی گئی تھی، قرارداد میں ماحولیات کو درپیش چیلنجز کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 12رکن ممالک نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ روس کے علاوہ بھارت نے بھی قرارداد کی مخالفت کی اور چین قرارداد کے موقع پر غیر حاضر رہا