Hurricane Shaheen is likely to hit the Sultanate of Oman today

سمندری طوفان شاہین کا آج سلطنت عمان سے ٹکرانے کا امکان

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

مسقط: سمندری طوفان شاہین کے آج سلطنت عمان سیٹکرانے کی پیشگوئی کی گئی ہے، عمان میں آج تیز ہواوں کے ساتھ شدید بارش بھی متوقع ہے۔سلطنت عمان کی طرف بڑھنے والا سمندری طوفان شاہین کیٹیگری 1 کی شدت اختیار کرگیا ہے۔ طوفان کے پیش نظر عمان میں آج اور کل عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔عمانی حکام نے مسقط اور شمالی ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

عمانی قومی کمیٹی برائے ایمرجنسی مینجمنٹ نے عمان کے درالحکومت مسقط سے بھی لوگوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے، تیل برآمد کرنے والے پچاس لاکھ لوگ مسقط کے آس پاس رہتے ہیں۔دوسری جانب ایک بیان میں بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات کا کہنا تھا کہ سائیکلون شاہین شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے اور طوفان شاہین عمان کے ساحل کی جانب بڑھ سکتا ہے۔