North Korea tests another long-range ballistic missile

شمالی کوریاکا طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

eAwazآس پاس, اردو خبریں, ورلڈ

سیول: شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ امریکا نے میزائل تجربے کو دنیا کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔شمالی کوریا حکام کے مطابق بیلسٹک کروز مزائل نے پندرہ سوکلومیٹر دور کامیابی کے ساتھ دیے گئے ٹارگٹ کو ہٹ کیا۔ نئی قسم کا بیلسٹک میزائل ہر طرح کا وار ہیڈ لے جاسکتا ہے۔امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دنیا کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا نے جنوری میں صدر بائیڈن کے حلف اٹھانے کے بعد بھی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔