According to the Committee to Protect Journalists, 24 journalists have been killed in 2021

صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق رواں برس 24 صحافی قتل ہوئے

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق رواں برس 24 صحافی قتل ہوئے
رواں برس 24 صحافی قتل ہوئے۔صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال (2021 میں) ریکارڈ 293 صحافیوں کو قید اور 24 کو قتل کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے صحافیوں کی بڑھتی تعداد آزادانہ رپورٹنگ کے خلاف عدم برداشت کی اور آمرانہ حکومت کی علامت ہے۔صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے کہا ہے کہ صحافیوں کے قتل، قید، سنسر شپ اور ان کو دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں۔

سی پی جے کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں چین میں 50، برما میں 26، مصر میں 25، ویت نام میں 23، بیلا روس میں 19 صحافیوں کو قید کیا گیا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب، ایران، ترکی، روس، ایتھوپیا اور اریٹیریا میں بھی صحافیوں کو قید کی سزا سنائی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال (2020 میں) دنیا بھر میں 280 صحافیوں کو جیل میں ڈالا گیا تھا۔